Saturday, 18 January 2020

Top Pakistani Drama Meray Paas Tum Ho ARY Drama Serial Last Episode What Going to be Happened میرے پاس تم رومینٹک ڈرامہ اے آر وائی اسپیشل

Top Pakistani Drama Meray Paas Tum Ho ARY Drama Serial Last Episode  What Going to be Happened  میرے پاس تم رومینٹک ڈرامہ  اے آر وائی اسپیشل 

Meray Paas Tum Ho 

مقبول ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قس
 ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘شہرت کی بلندیوں پر ہے، ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا ہوا ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب  سنیما گھر کی زینت بنے گا
 اب یہ ڈرامہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دیکھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
لیکن خبر یہا ں یہ ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے اور تیزی سے اسٹوری وائرل بھی ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق آخری قسط میں جو اہم پیش رفت ہو گی وہ مہوش(عا ئزہ) کی مو ت،شہوار(عدنا ن صدیقی) کی عمر قید اور دا نش(ہمایوں سعید) کی ٹیچر ہا نیہ (حرا مانی)سے شا دی ہے۔
اب یہ سب کیسے ہو گا ؟ یہ ایک الگ کہا نی ہے ،آخری قسط میں سب سے اہم با ت یہ ہے کہ دا نش بالآخر اپنی سا بقہ اہلیہ مہو ش سے ملنے اس کے فلیٹ چلا جا ئے گا تاہم اسی دوران شہوار بھی مہوش سے ملنے کی خاطر مہوش کے فلیٹ جا نے کا ارادہ کر لے گا۔
کہا نی کچھ یہ ہے کہ جب شہوار ،مہوش کے اپارٹمنٹ میں پہنچتا ہے  تو وہ وہا ں دانش اور مہوش کو ساتھ دیکھ کر ملنے کا ارادہ تر ک کر کے وا پسی کی را ہ لینے لگتا ہے کہ اچانک دانش سے بدلا لینے کا خیا ل غالب آجا تا ہے۔
شہوار اپنی کار سے پسٹل لے کر سیڑھیو ں کے راستے مہوش کے فلیٹ جا تا ہے اور گھنٹی  بجا کر در وازہ کھلنے کا انتظار کر تا ہے۔
فلیٹ میں مو جود مہوش اور دانش جو کہ گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں گھنٹی کی آواز پر چو نک جا تے ہیں جس کے بعد دا نش دروازے کی طرف بڑھ کر اسے کھو لتا ہے اور پھر شہوار اور دانش کا مہوش کے فلیٹ کے دروازے پر آمنا سامنا ہو جا تا ہے۔
اس غیر متوقع صورتحال کے بعد وہا ں کچھ دیر کےلئے خامو شی چھا جا تی ہے تا ہم شہوار بد لے کی آگ میں جل رہا ہو تا ہے لہذا وہ وقت ضائع کیے بغیر دانش پر فائر کر دیتا ہے۔
اسی دوران وہا ں مو جود مہوش مو قع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فورا حرکت میں آتی ہے اور اپنے سا بقہ شوہردانش کو بچاتے ہوئے اسے پیچھے دھکیلتی ہےاور سا بقہ محبوب شہوار کی گو لی اپنے سینے پر کھا لیتی ہے۔
اس کے بعد مہوش کے قتل میں شہوار زندگی بھر کےلئے جیل کی سلا خوں کے پیچھے چلا جا تا ہے جبکہ دا نش اپنے بیٹے رو می کی خواہش  پوری کر تے ہوئے اس کی ٹیچر ہا نیہ سے شا دی کر لیتا ہے۔

No comments:

Post a Comment