Sunday, 22 March 2020

What Pakistani Can do to Avoid Spreading of Corona Virus Helpful Tips for Pakistan COVID 19

What Pakistani Can do to Avoid Spreading of Corona Virus Helpful Tips for Pakistan COVID 19

What Pakistani Can do to Avoid Spending of Corona Virus Helpful Tips for Pakistan COVID 19
What Pakistani Can do to Avoid Spreading of Corona Virus Helpful Tips for Pakistan COVID 19

آج تیسرا دن ہے مجموعی طور پر چائنہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں وہ بھی ٹھیک ہو رہے ہیں ۔ محسوس یوں ہوتا ہے کہ چین نے آخر کار اس خوفناک وائرس کے خلاف بھی دیوار چین تعمیر کر لی ہے۔  جانتے ہیں کیوں ؟ اس لئے کہ جب چینی حکومت نے لوگوں سے کہا کہ گھروں میں رہنا ہے باہر نہیں جانا تو یہاں سڑکیں ، گلیاں ، بازار مارکیٹیں سنسان ہو گئے ۔ بیجنگ میں پائوں دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی اور  ایک مہینہ بیجنگ میں ایسا گزرا کہ الو بولتے تھے۔  حکومت نے کہا کاروبار بند کر دیں تو سب کچھ بند ہو گیا۔ حکومت نے کہا نہ کسی  کو ملنے آنے دینا ہے اور نہ کسی سے ملنے جانا ہے تو لوگوں نے گلیوں اور محلوں میں پہرے دینا شروع کئے کہ کوئی باہر سے ملنے نہ آئے۔خود حکومت نے 2 ہفتوں کے اندر اندر 2 نئے ہسپتال اور 8 عارضی ہسپتال کھڑے کر دئے ۔ وائرس کیوں نہ ہار مان لیتا؟
یہی وائرس اٹلی میں بھی گیا۔ شروع میں 8  دس لوگ بیمار ہوئے تو حکومت نے لوگوں کو تلقین کی اپنے گھروں میں رہیں ۔ باہر نہ نکلیں ۔ پبلک مقامات پر نہ جائیں ۔ لیکن لوگوں نے اس پر دھیان نہیں دیا۔ مظاہرے کئے جلسے جلوس کئے۔ آج اٹلی میں روزانہ چار سو سے زیادہ لاشیں اٹھ رہی ہیں ۔ آج کی خبر کے مطابق اتنی لاشیں ہیں کہ میت گاڑیاں دستیاب  نہیں ۔ جنازہ پڑھنے والے لوگ نہیں ہیں ۔ فوجی گاڑیوں  میں لاش ڈال کر لے جائی جاتی ہے اور چپکے سے دفنا دی جاتی ۔
پاکستانیو! ابھی بھی وقت ہے ۔ یہ جو حکومت کہ رہی کہ احتیاط کریں اس میں آپ کا بھلا ہے ۔ گھر میں رہیں گے تو محفوظ رہیں گے۔ دیکھیں اگر یہ وائرس آپ کو لگ گیا تو نہ صرف آپ متاثر ہوں گے بلکہ آپ سے یہ بیماری آپ کے سارے گھر والوں میں پھیل جائے گی ۔ نیو یارک میں ایک ہی خاندان کے تین لوگ مر گئے ہیں چوتھا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ آپ مان لیا بہت بہادر ہیں آپ کو ڈر نہیں لگتا۔ لیکن اپنے گھر والوں پر رحم کریں ۔ ہو سکتا ہے آپ کا جسم وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے مضبوط ہو مگر آپ کے والدین کا کسی پیارے کا جسم اتنا مضبوط نہ ہو۔ بالخصوص وہ لوگ جو باہر سے آ رہے یا کسی دوسرے شہر سے آ رہے ہیں انہیں گھر کے اندر ہی 14 دن کے لئے بند کر دیں ۔ نہ خود ان سے ملیں نہ انہیں کسی سے ملنے دیں ۔ آپ کی 14 دن کی احتیاط آپ کے خاندان کو تا دیر سلامت رکھ سکتی اور آپ کی زرا سی بے احتیاطی ہنستے بستے گھر کو اجاڑ کر رکھ سکتی ۔
احتیاط کریں  صرف اس لئے نہیں کہ آپ بیمار نہ ہوں بلکہ اس لئے کہ آپ سے وابستہ آپ کے پیارے آپ کے اپنے انہیں بھی کچھ نہ ہو۔ سب کی حفاظت کی خاطر اپنی حفاظت کریں،،استغفار کریں،حفاظتی اقدامات کر کے اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں-

No comments:

Post a Comment