Monday 6 April 2020

Latest Urdu Funny Jokes 2020 Urdu Funny Poetry 2020 Urdu Funny Latifay New 2020

Latest Urdu Funny Jokes 2020 Urdu Funny Poetry 2020 Urdu Funny Latifay New 2020

Latest Urdu Funny Jokes 2020 Urdu Funny Poetry 2020 Urdu Funny Latifay New 2020
Latest Urdu Funny Jokes 2020 Urdu Funny Poetry 2020 Urdu Funny Latifay New 2020

جماعت عشاء کی نماز میں چوتھی رکعت کے قیام میں کھڑی تھی پوری مسجد میں خاموشی تھی جب اچانک میرے ساتھ کھڑے لڑکے کا موبائل بجنے لگا۔۔۔۔

اس نے جلدی سے اپنی پینٹ کی پاکٹ کے باہر سے ہی موبائل کا کوئی بٹن دبایا تو آواز بند ہوگئی جب ہم تشہد میں بیٹھے تو اس لڑکے کو احساس ہوا کہ موبائل سے کسی کی ہلکی ہلکی آواز آ رہی تھی۔ شاید کال کٹی نہیں تھی بلکہ ریسیو والا بٹن دب گیا تھا۔۔۔۔۔۔

 اس نے تشہد میں بیٹھے بیٹھے ہی کال کاٹنے کے لیے کوئی بٹن دبایا مگر شومئی قسمت کہ سپیکر آن ہو گیا۔ مسجد میں مکمل خاموشی تھی اس لیے پوری مسجد میں موبائل کے سپیکر سے آنے والی آواز گونجنے لگی۔۔۔۔

ہیلو جان، ابھی تک ناراض ہو؟ آپ بولتے کیوں نہیں؟
جان پلیز ایک بار بات کر لو نہ۔ پکا اب لڑائی نہیں کرونگی۔ 
سچ میں میر ا اپنے کزن سے کوئی تعلق نہیں، وہ تو دوپٹہ پیکو کروانے اس کے ساتھ گئی تھی تو گول گپے کھا لیے جہاں آپ نے دیکھا۔۔۔۔

""""""جان پلیز""""
لڑکا بیچارا لگا رہا مگر نہ کال کٹی نہ سپیکر آف ہوا۔ مولوی صاحب نے جلدی سے سلام پھیرا اور اس لڑکے نے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔ اس کے پیچھے اس کے والد محترم بھی جوتی پہننے کی بجائے ہاتھ میں پکڑے باہر نکل گئے۔۔۔۔

بس اتنی گزارش ہے کہ بٹنوں والا موبائل رکھنا ہے تو پھر شرافت اپنا لیں۔۔۔۔ یا پھر آئی فون لے لیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
😂😁😜

***************
😅😜😜😜 کل دن میں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی.......
فون اُٹھایا اور کہا...!!!
جی جناب ____
دوسری طرف سے کوئی خاتون تھیں،،،،، بولی : جی کے بچے...!!! صبح ناشتہ کیے بغیر کیوں چلے گئے آفس؟؟ 🤔 کتنی بار کہا ہے رات کی لڑائی کو صبح بھول جایا کرو لیکن تمہیں سمجھ نہیں آتی.....
آج تم آؤ تو سہی گھر،،،، تمہاری طبیعت صاف کرتی ہوں تیرے بچوں کا خیال نہ ہوتا تو کب کی تمہیں دفع دور کر چکی ہوتی.....!!!
وہ خاتون نان سٹاپ بولے جا رہی تھیں اور مَیں ہکا بکا سوچ رہا تھا کہ یہ کون معصوم عورت ہے جو مجھے اپنا میاں سمجھ کر کلاس لے رہی ہے.....
ادھر تو منگنی کا بھی دور دور تک کوئی سین نظر نہیں آتا.....
وہ ذرا رُکی تو مَیں نے کہا :: محترمہ آپ نے شاید رونگ نمبر پہ کلاس لے لی ہے لیکن مَیں آپ کا شکر گزار ہوں دو منٹ ہی سہی مجھے شادی شدہ والی فیلنگز آ گئیں آپ کی کلاس سے......

کہنے لگی :: بھائی مَیں بھی کوئی شادی شدہ نہیں ہوں
بس دل کی تسلی کے لیے رونگ نمبر پر مرد کی آواز سُن کر کلاس لے لیتی ہوں تو عجیب سی تسکین حاصل ہوتی ہے---🌾🌾

اسکو کہتے ہیں
. ## شدید کنواے
--------------------
*مرغی حرام ہو گئی.....!!*

بن بلاۓ مہمانوں کی آمد کا سن کر لمحہ بھر کے لیۓ چوھدری صاحب حقے کا کش لگانا بھول گئے!
بےچارے نام کے ہی چوہدری تھے، آمدنی محدود تھی، اور اخراجات زیادہ، سفید پوشی کا بھرم رکھنا دشوار ہو گیا تھا،
مہمان کمرے میں آبیٹھے،تو کچھ دیر بعد وہ باہر نکلے اور نوکر کو کھانا تیار کرنے کا حکم دیا،
"گھر میں تو سبزی ہے یا دالیں"نوکر نے دبی آواز میں کہا،
"وہ مرغی کس کی پھر رہی ہے" انہوں نے صحن کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہوۓ کہا،
ہمسائیوں کی ہے"دانہ دنکا چگنےآ جاتی ہے،"
"دانہ چگنے یا بیٹیں کرنے،،پکڑ اور ذبح کر اسے"، انہوں نے رعب دار آواز میں کہا اور اندر چلے گئے.
وہ مہمانوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ نوکر نے دروازہ بجا کر انہیں باہر بلایا اور ڈرتے،ڈرتے کہا،
"چوہدری جی! ذبح کرتے ہوۓ گردن علیحدہ ہو گئ ھے. مرغی حرام ھو گئ ھے جی"
"الو کا پٹھا"
چوہدری صاحب کا پارہ چڑھ گیا،
"پہلے حلال تھی کیا؟"
"پکا سالن"😂😂😜😜

No comments:

Post a Comment